ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں سیاحت سے جڑی ایسوایشنوں نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ دنوں جواں سال ٹورسٹ گائڈ کے موت کی اصل حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے اصل صورتحال سامنے لانے کا انتظامیہ سے مطالبہ کیا۔معلوم رہے کہ تین روز قبل ٹنگمرگ کا ایک جواں سال ٹورسٹ گائڈ تین سیاحوں سمیت کونگ ڈوری سے راستہ بھٹک جانے کے بعد لاپتہ ہوا تھا ۔اگرچہ تینوں سیاح محفوظ مقام پر پہنچ گئے تھے تاہم ٹورسٹ گاہیڈ لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش ریسکو ٹیم نے قریب36گھنٹے بعد برآمد کی تھی۔ فی الوقت تینوں سیاح جن میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں پولیس کی زیر نگرانی میں ہیں۔پولیس نے اس سلسلے میں پہلے ہی ایک کیس درج کیا ہے۔
ٹنگمرگ میں خاموش احتجاج | ٹورسٹ گائڈ کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ
