ٹنگمرگ میں حادثہ 2افراد زخمی

 
  ٹنگمرگ//کانسپورہ بارہ مولہ سے بابا ریشی سفر کے دوران ایک سومو گاڑی زیر نمبرکو منگل کی شام ساڑھے نو بجے اُس وقت حادثہ پیش آیا جب یہ سومو چونٹی پتھری بابا ریشی کے نزدیک الٹ کر نزدیکی کھائی میں جاگری ۔گاڑی میںسوار دو افراد راقب احمد حرہ ولد بشیر احمد، ندیم احمد حرہ ولد امتیاز احمد ساکنان کانسپورہ زخمی ہوگئے جنہیں مقامی لوگوں اور بابا ریشی پولیس نے فوری طور پرائمری ہیلتھ سنٹر پہنچایاجہاں سے دونوں زخمیوں کو مزید علاج ومعالجہ کیلئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگمرگ منتقل کیا گیا۔(مشتاق الحسن)