ٹنگمرگ بازار میں بندروں کی یلغار

 ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں تازہ برف باری کے بعد خوراک کی کمی کے باعث بندروں نے بازار میں نمودار ہوکر دوکانوں پر یلغار کرکے یہاںآویزان کھانے کی مختلف چیزیں اڑالیں۔ ٹنگمرگ بازارمیں جمعہ کی شام بندروں پر مشتمل ایک جھنڈ نے نمودار ہوکر دوکانوں کے آگے سجائے گئے انکل چپس کی درجنوں پیکٹ اور سبزی اڑا کر اپنی بھوک مٹا دی ۔اس دوران بازار میں بندروں کی موجودگی سے دن بھر دوکاندار اور خریدار خوف و دہشت میں مبتلا ہوگئے کیونکہ بندر خریداروں کے ہاتھوں میں کچھ بھی دیکھ کر چھینے کیلئے جھپٹ پڑتے تھے۔ٹنگمرگ کی تاجر برادری نے محکمہ وائلڈلائف سیصورتھال سے نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔