ٹنگمرگ اور سوپور میں حادثات، 5فوجی اہلکاروں سمیت7زخمی

نگمرگ،سوپور//ٹنگمرگ اور سوپور میں سڑک کے الگ الگ حادثات میں 5فوجی اہلکاروں اور ایک ٹرک ڈرائیور سمیت7افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ٹنگمرگ ٹول پلازہ کے نزدیک اسوقت ٹیر ٹیورل کے پانچ اہلکار شدید زخمی ہوگئے جب ٹنگمرگ سے سرینگر جارہی مسافر بس زیر نمبر jko1c4779 نے 161 ٹیر ٹیورل آرمی یونٹ کی گاڈی زیر نمبر 14c100515Lکوزوردار ٹکر مار دی جس سے بس ڈرائیور نصیر احمد تیلی ساکنہ کرالہ پورہ ہری اوٹنو ٹنگمرگ اور فوج کے پانچ اہلکار ڈرائیور حولدار محمد حسین کانسٹبل فردوس احمد مشتاق احمد محمد مقبول اور عبدالحمید شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور سب ڈسٹرک اسپتال ٹنگمرگ منتقل کیا گیا۔ فوجی ڈرائیور محمد حسین کو فوجی اسپتال بادمی باغ جبکہ سیول بس ڈرائیور کو صورہ انسچوٹ منتقل کیا گیا ٹنگمرگ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ھے۔ادھر سوپور بائی پاس کے نزدیک ایک ٹرک سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں