ٹنگمرگ،ترال اور سوپور میں محاصرے اور تلاشیاں

سرینگر// فورسز نے شمال و جنوب کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کاروائی عمل میں لائی ۔ان علاقوں میں ٹنگمرگ،سوپوراور ترال کے کئی دیہات شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ٹنگمرگ میںفوج،سی آر پی ایف اور ٹاسک فورس نے مہاین کے شیخ محلے کو رات کے دوران سخت محاصرے میں لیکر تمام راستے سیل کرکے صبع 7 بجے باضابطہ طور تلاشی کاروائی شروع کی جبکہ اس دوران مقامی لوگوں کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے گئے۔تاہم تلاشی کاروائی مکمل ہونے کے ساتھ ہی صبح گیارہ بجے محاصرہ ختم کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی بارہمولہ امتیاز حسین نے بتایا کہ فورسز نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر  ماہین دیہات کو محاصرے میں لیااورتلاشی کاروائی شروع کی تاہم وہاں سے کچھ خاص نہیں ملا ۔ ادھر ذرائع کے مطابق جمعرات کو ہی سوپور کے گوری پورہ بمئی علاقے کو بھی فوج کے 22 آر آر،سپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف نے جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاع  ملنے پر محاصرے میںلیا اور گھر گھرتلاشی کی۔ادھر گنڈ ترال گائوں کو جنگجوئوں کی موجود گی کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے وسیع علاقے کومحاصرے میں لیا۔اس دوران شام 5بجے تک جب فورسز کو کچھ ہاتھ نہیں لگا تو انہوں نے محاصرہ ختم کرلیا۔زرائع نے بتایا شام 5بجے تک جب فورسز نے جنگلاتی حصے کو چھان ما را ۔اس دوران انہیںکوئی بھی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہو ا اور نا ہی کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی