ٹنکی پورہ اور راجباغ میں ، بجلی سپلائی متاثر رہے گی

سرینگر// سپر انٹنڈنگ انجینئر ای ایم اینڈ آر ای سرکل سیکنڈ سرینگر کے مطابق ڈی سی آفس سرینگر کے پاس اورٹینکی پورہ پُل کے قریب بجلی کے کھمبوں کو نصب کرنے اور ضروری مرمت کے پیش نظر28جنوری کو متعلقہ علاقوں میں دن کے 12بجے سے شام ساڑھے 4بجے تک بجلی کی سپلائی متاثر رہے گی۔جب کہ لازمی مرمت کے دوران راجباغ رسیونگ سٹیشن سے بجلی حاصل  ہونے والے علاقوں میں 29جنوری کو صبح11بجے سے ساڑھے 11بجے تک اورشام ساڑھے 3بجے سے شام 4بجے تک بجلی سپلائی متاثر ہوگی۔