ٹنلوں کی تنصیب ہاتھو ں کو دھونے کا متبادل نہیں : جموں میونسپل کارپوریشن

جموں//کورونا وائر س پھیلنے سے روکنے کے ایک حصے کے طور پر جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی ) جمو ں کے اطراف و اکناف میں مختلف مقامات پر کامیابی کے ساتھ 12 ڈی کنٹیم نیشن اور سنیٹائزیشن ٹنل نصب کئے۔ ان باتوں کا اظہار کمشنر جے ایم سی اونی لواسہ نے شہر میں کووِڈ ۔19 کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں تازہ کوششوں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ہسپتالوں ، آئیسولیشن اور قرنطینہ مراکز ودیگر مقامات پر ترجیحی بنیادوں پر ڈی کنٹیم نیشن ٹنل قائم کئے جارہے ہیں۔تاکہ طبی اور نیم طبی عملے ، طبی نگہداشت سے وابستہ ورکروں اور ملازمین کو مناسب طریقے پر کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔جن ہسپتالوں اور اداروں میں یہ ٹنل نصب کئے گئے ہیں ان میں جی ایم سی بخشی نگر، گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر، گورنمنٹ ہسپتال سروال، گورنمنٹ سی ڈی ہسپتال ، نفسیاتی امراض کاہسپتال ، یاتری بھون اور جے ایم سی ٹائون ہال کمپلیکس شامل ہیں۔تاہم کمشنر جے ایم سی نے بتایا کہ یہ ٹنلیں دیگر احتیاطی تدابیر جن میں لگاتار ہاتھ دھونے اور سماجی دوریاں قائم کرنے شامل ہیں کے متبادل نہیں ہے ۔اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جے ایم سی دیگر علاقوں میں بھی یہ ٹنل قائم کرے گا۔جن میں بٹھنڈی ،ناکا،گورکھا نگر ،نروال منڈی اور ویئر ہاوس شامل ہیں۔