ٹر یفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

عشرت حسین بٹ
منڈی//تحصیل منڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں پر ٹریفک پولیس نے شکنجہ کستے ہوئے 12گاڑیوں کے چالان کاٹے جبکہ اس دوران 4200 روپے نقد جرمانہ بھی وصولہ کیا ۔ڈی ایس پی ٹریفک راجوری پونچھ آفتاب بخاری کی قیادت میں ایس او ٹریفک پولیس منڈی عبدل رشید اور ٹیم نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی انجام دیتے ہوئے ایک ٹاٹا موبائل گاڑی اور سات دیگر گاڑیوں کو کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے ضبط کیا جبکہ اس دوران انہوں نے ایچ ایس آر پی نمبرز کے تحت گاڑیوں کے بھی چالان کئے ۔ایس او ٹریفک کے مطابق انہوں نے 12ایسی گاڑیوں کے چالان کئے ہیں جو کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہیں تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران انہوں نے 4800 روپے نقد جرمانہ بھی وصولہ گیا ہے ۔ایس ٹریفک کا کہنا تھا کہ ان کی طرف سے ان ہی گاڑیوں کو سڑک پر چلنے کی اجازت ہوگی جو ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ ایسی گاڑیوں میں سفر کریں جو ٹریفک قوانین کے تحت سڑکوں پر چل رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی گاڑی کو آور لوڈنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔