ٹریکٹر پلٹنے سے ڈرائیورہلاک | کانڈی واڈہ کوکرناگ میں کہرام

اننت ناگ //کوکرناگ میں ٹریکٹر کوحادثہ پیش آنے سے ڈرائیور ہلاک ہوگیاجبکہ ترال میں سکوٹر سوار زخمی ہوا۔ کانڈی واری کوکرناگ  میں ہفتہ کو ایک ٹریکٹر تیز رفتاری کے سبب سڑک پر لڑھک گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور روف احمد بٹ ولد عبدلرزاق ساکنہ کانڈی واڈہ موقع پرلقمہ اجل بن گیا۔روف احمد کی میت جب گھر لائی گئی وہ وہاں کہرام مچ گیا۔ادھر کے این ایس کے مطابق  کہلیل سے ترال کی طرف آ رہا مشہور احمد شاہ لد محمد اشرف شاہ ساکن کہلیل ترال موٹر سائیکل پر کہیں جا رہا تھا جس دوران نا معلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار دی ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا ۔ مذکورہ شہری کو پہلے ایس ڈی ایچ ترال پہنچایاگیا جہاں ڈاکٹروںنے اسے سرینگر منتقل کیا ہے۔