ٹریڈ یونین لیڈرعبدالسلام راجپوری فوت

سرینگر// معروف ٹریڈ یونین لیڈر اور ملازمین کے مشترکہ اتحاد ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نائب صدر عبدالسلام راجپوری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔جے اینڈکے الیکٹرک ایمپلائیز یونین کے صد ر عبد السلام راجپوری پیر کو سرینگر میں محکمہ بجلی کے گائو کدل دفتر میں سبکدوشی سے قبل یونین میٹنگ میں شرکت کر رہے تھے کہ بعد دوپہر ان پر دل کا دورہ پڑا۔انہیں صدر اسپتال پہنچایا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ عبد السلام راجپوری کو بعد میں آبائی گائوں بیلودرگنڈ پلوامہ لے جایا گیا ۔ اہل خانہ کے مطابق نماز جنازہ آج یعنی منگل کو صبح10بجے آبائی گائوں میں انجام دی جارہی ہے۔معروف ٹریڈ یونین لیڈر کی وفات پر ایجیک صدر عبدالقیوم وانی، فیاض شبنم، سابق لیڈر فاروق ترالی اور دیگر یونین لیڈران نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔