ٹرین کی زد میں آکر پلوامہ کا شہری لقمۂ اجل

File Image

 ارشاد احمد

بڈگام// نوگام میںپلوامہ کا شہری چلتی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ جمعرات کو 10بجکر 50منٹ وانہ بل نوگام ریلوے پل کے قریب پلوامہ کا شہری ثناء اللہ بٹ ولد عبدل الاحد ساکن لاجورہ پلوامہ ٹرین کی زد میں آکر شدید طور پر زخمی ہو گیا۔پولیس نے کہا کہ اسے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے ضروری طبی کارروائی کے لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی ۔