نئی دہلی//یو این آئی//ریلوے مسافروں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ دو سال بعد اب ٹرینوں کے ایئر کنڈیشنڈ ڈبوں میں پھر چادر، کمبل اور پردے فراہم کیے جائیں گے ۔ڈائریکٹوریٹ آف پیسنجر مارکیٹنگ، ریلوے بورڈ کی طرف سے کل جاری کردہ سرکلر میں تمام جنرل منیجروں کو 11 مئی 2020 کو کووڈ کے پروٹوکول کی وجہ سے ایئر کنڈیشنڈ کوچوں میں چادروں، کمبلوں اور پردوں کے استعمال پر پابندی کے حکم کو واپس لیے جانے کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق تمام زونل ریلوے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ٹرینوں میں مسافروں کو بیڈ شیٹ اور کمبل فراہم کیے جائیں جس کووڈ سے پہلے کے دور میں فراہم ہوتا تھا اور AC-2 اور AC-1 کوچ میں پردے بھی لگائے جائیں گے ۔ توقع ہے کہ ایک ہفتے کے اندر تمام گاڑیوں میں یہ سہولت بحال کر دی جائے گی۔اس دوران ریلوے نے نان ٹیکنیکل پاپولر کیٹیگری (این ٹی پی سی) اور گروپ ڈی کے عہدوں پر بھرتی کے عمل کے سلسلے میں کل ایک پالیسی ترمیم کی ہے ، جس کے مطابق اسامیوں کی تعداد کے 20 گنا کے برابر امیدواروں کو بلانے اور سبھی گروپ ڈی کے عہدوں کے لئے لیول ۔1 میں ہی کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ (سی بی ٹی) لئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ریلوے کی وزارت نے آج یہاں کہا کہ ریلوے بھرتی امتحان پر تنازعہ کو دیکھتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور اس کی سفارشات اور رپورٹوں کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ این ٹی پی سی کے لیے دوسرے مرحلے کے کمپیوٹر پر مبنی امتحان (سی بی ٹی) میں 20 گنا زیادہ امیدوار وإ لو بلایا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ریلوے نے کل اسامیوں کے 20 گنا کے برابر رول نمبرز کو دوسرے مرحلے کے سی بی ٹی کے لیے مدعو کیا تھا جوتقریباً 13 گنا امیدوار تھے ۔ کئی امیدواروں نے ایک سے زیادہ لیول کی پوسٹوں کے لیے درخواست دی تھی اور ایک امیدوار کو ہر لیول کی درخواست کے لیے الگ الگ رول نمبرز الاٹ کیے گئے ہیں۔
ٹرینوں کے اے سی ڈبے
