ٹریننگ سینٹرمیں دھماکہ

مینڈھر//مینڈھر میں حد متارکہ پر فوجی اہلکاروں کی ٹریننگ کے دوران اچانک سے ایک گرینیڈ پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دیگر8زخمی ہوئے ہیں ۔فوجی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہواجب اہلکار ٹریننگ میں مشغول تھے ۔ذرائع نے بتایاکہ دھماکہ کی زدمیں آکر 9 اہلکار زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر آرمی ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ایک نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیاجبکہ  دیگران زیر علاج ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ یہ دھماکہ حد متارکہ پر اگلی چوکی پر ہواہے اوراس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔واقعہ کے حوالے سے جموں میں مقیم دفاعی ترجمان نے بتایاہے کہ ٹریننگ کے دوران ملٹری پوسٹ پر صبح 9بج کر 15منٹ پر دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے ایک اہلکار نے زخمی ہونے کے بعد دم توڑ دیاجس کی شناخت نائیک شری شیلپا بالا بھٹی ساکن کرناٹکا کے طور پر ہوئی ہے جبکہ 9دیگر اہلکار زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔زخمی اہلکاروں کی شناخت سپاہی اکھل ، سپاہی سودا بالکرشنا، سپاہی آنند ایس ، سپاہی ونیت وی ، سپاہی امجیتھ منوج ، سپاہی اے مہیش کمار، سپاہی چنالہ راما چندرا رائواور سپاہی سری ہری کے طور پر ہوئی ہے ۔فوج نے بتایاکہ اہلکار زندہ اسلحہ کی ٹریننگ کررہے تھے جس دوران یہ واقعہ رونما ہوا اورنتیجہ کے طور پر انسٹرکٹر اور 9 اہلکار زخمی ہوئے ۔فوج نے واقعہ کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہاہے کہ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔