ٹریفک نظام کی درستگی،صورہ میں پلاسٹک کونز نصب

 سرینگر//صورہ میںٹریفک نظام کو استوار کرنے کیلئے محکمہ ٹریفک نے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے باہرپلاسٹک کے ٹریفک کونز نصب کئے ہیں ۔صورہ سے سرینگر اور گاندربل کے مختلف علاقوں میں چلنے والے ٹریفک دباؤکو کم کرنے کیلئے محکمہ ٹریفک نے صورہ میڈیکل انسٹیچوٹ گیٹ کے قریب سڑک پر دوران شب کام کرکے ٹریفک نظام میں بہتری لانے کی خاطر پلاسٹک کْون(CONE) نصب کئے ۔ان کونز کی تنصیب سے گاڑیوں کو اپنی اپنی سمت میں چلنے میں کافی مدد ملے گی ۔صورہ میں مقامی آبادی جمعہ کی صبح سڑک پر بدلے نظام کو دیکھ کر کافی متاثر ہوئے ۔