ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے خاموش مظاہرہ

سرینگر// ہفتہ ٹریفک کے بیچ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے شہر میں ٹریفک بیداری مہم چلاتے ہوئے پریس کالونی لالچوک میں خاموش مظاہرہ کیا۔ منگل کو متعدد لڑکے اور لڑکیاں پریس کالونی میں جمع ہوئے اور ہفتہ ٹریفک کے حوالے سے بیداری مہم چلاتے ہوئے خاموش مظاہرہ کیا۔ خاموش مظاہرے کے دوران انہوں نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے،جن پر ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنے سے متعلق ’’گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کا استعمال نہ کرنے،سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنے،نشے کی حالت میں گاڑیاں نہ چلانے‘‘ کی انتباہی تحریر درج تھی۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ وادی میں سال در سال ٹریفک حادثات اور ان میں مرنے والیلوگوں کے گراف میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ بیداری مہم کا مقصد لوگوں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرانے اور انہیں حادثات سے بچنے کیلئے احتیاتی اقدامات کرنے کے بارئے میں جانکاری دینا ہے۔