ٹریفک قوانین کی پاسداری | پانتہ چھوک میں بیداری پروگرام منعقد

سرینگر//نیوز ڈیسک// مسافروں اور مسافر بردار گاڑیوں کے  ڈرائیوروں کی طرف سے ٹریفک قوانین کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے پیش نظر ٹریفک پولیس سٹی سرینگر نے منگل کو پانتہ چھوک میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا ۔پروگرام کے دوران ایڈیشنل ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر ظہور احمد وانی ،ڈی پی ایس پی ٹریفک سٹی ظہور احمد وانی اور ڈی ایس پی ٹریفک غلام حسن نے محفوظ ڈرائیونگ ،نظم و ضبط اور ڈرائیونگ سے متعلق اہم نکات پر روشنی ڈالی ۔بیداری مہم کے دوران ڈرائیوروںاور مسافروں کو ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے سنگین نتائج کو سمجھنیپر زور دیا گیا ۔اس موقعہ پرٹریفک حادثوں میں زخمی ہوئے کچھ افراد بھی موجود تھے اور مقررین نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے اثرات کو متعدد مثالوں کے ذریعے سمجھایا۔اس موقعہ پر کشمیر روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن ،Gods Lap& National Human Rightsاور کرائم کنٹرول بیورو ،انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کے رضا کاروں نے بیداری اورمشاورت پروگرام کے دوران لوگوں کو ٹریفک حادثات سے بچنے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کے حوالے سے کونسلنگ کی ۔جس دوران خواتین مسافروں کے ساتھ اچھے سلوک ،اوورلوڈنگ سے پرہیز اور ڈرائیونگ کے دوران حفاظتی معیارات کے استعمال پر زور دیا گیا۔