جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں ٹریفک قوانین کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے بعد جموں وکشمیر پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائی شروع کر دی ہے ۔ایس ایچ او مینڈھر منظور کوہلی کی قیادت میں پولیس نے مختلف مقامات پر ناکوں کے دوران کئی گاڑیوں کے چالان کئے جبکہ ڈرائیوروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ ٹریفک قوانین پر سختی کیساتھ عمل کریں جبکہ قاعدہ کیخلاف کام کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔غور طلب ہے کہ مینڈھر کی تینوں تحصیل میں ٹریفک قوانین کی شدید خلاف ورزیوں کی خبر یں موصول ہو رہی ہیں جبکہ مسافروں کی جانب سے بھی ڈرائیوروں پر الزامات عائد کئے جارہے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے پولیس کی جانب سے کارروائی کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔پولیس نے ڈرائیوروں کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کرنے کیساتھ ساتھ دیگر ٹریفک قوانین پر سختی کیساتھ عمل کریں جبکہ قاعدہ کیخلاف گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف مذکورہ نوعیت کی کارروائی مسلسل جاری رکھی جائے گی ۔