ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اننت ناگ میں60گاڑیوںکا چالان

عظمیٰ نیوز سروس

اننت ناگ//سڑکوں کی حفاظت کو بڑھانے اور سڑکیں استعمال کرنے والوں کے درمیان ٹریفک کے ضابطوں کو نافذ کرنے کیلئے موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ اننت ناگ نے جمعہ کو ضلع کے مختلف علاقوں میں ایک انفورسمنٹ مہم کا آغاز کیا۔مہم کے دوران اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جس میں 250 سے زائد گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا اور 60 کے چالان کیے گئے۔اے آر ٹی او اننت ناگ ڈاکٹر محمد زبیر لٹو نے کہا کہ اس مہم کا خصوصی فوکس ان موٹر سائیکل سواروں کو پابندبنانا تھا جنہوں نے یا تو ہیلمٹ نہیں پہنے تھے یا وہ بائک پر تین سوار تھے۔مہم کے دوران مسافر گاڑیوں میں اوور لوڈنگ، خاص طور پر ایس آر ٹی سی بسوں، لاپرواہی سے ڈرائیونگ، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال اور سیٹ بیلٹ نہ پہنناوغیرہ شامل ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ MVD سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف صفر رواداری کا مظاہرہ کرے گا۔بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ سڑک استعمال کرنے والوں کو سخت پیغام دیا جا سکے۔اے آر ٹی او نے والدین پر زور دیا کہ وہ محتاط رہیں اور اپنے بچوں کے ساتھ ذمہ داری سے پیش آئیں اور انہیں ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ کے بغیر دو پہیہ گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں تاکہ ان کی قیمتی جانیں بچائی جاسکیں۔