ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی

 
پونچھ//ٹریفک پولیس کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی شروع کی گئی جس کے تحت متعدد گاڑیوں کے چلان کاٹے گئے ۔اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے پولیس لائن کے قریب ناکہ لگا یا گیا ۔اس کارروائی کے دوران اور لوڈنگ کرنے پر تقریبا30 گاڑیوں کے چلان کئے گئے ۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایس او احتشام الحق نے کہا کہ گزشتہ روز بھی اسلام آباد میں ایک حادثہ پیش آیا ہے جس پر بیٹھے ہوئے تقریبا 17 سواریں زخمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ ڈرائیوروں کو متنبہ کیا جائے کہ وہ قوانین کی پابندی کریں کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے آگے بھی اس طرح کے ناکے لگا کر ان لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی جو قوانین کیخلاف ورزی کرتے ہیں ۔