ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی

پونچھ// ضلع پونچھ میںپندر اگست سے قبل ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کی۔ اس دوران گائوں منکوٹ میں ایس او محمد عارف میر کی قیادت میں ایک ناکہ لگایا گیا جہاں ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چالان کاٹے اور جرمانہ وصول کیا۔اس دوران سیٹ بیلٹ نہ پہننے والوں، تیز رفاتری سے گاڑی چلانے والوں، ضروری کاغذات نہ رکھنے والوں اور بغیر ہلمینٹ کے موٹو سائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی کر کے ان کو موقع پر ہی جرمانہ عائد کیا گیا۔ٹریفک پولیس نے اس دوران سڑک کے دونوں کنارے پر غیر قانونی طور پر پارک گاڑیوں کو بھی کرین کے ذریعہ اپنی تحویل میں لیا۔ ایس او ٹریفک پولیس محمد عارف میر نے بتایا کہ پندرہ اگست کی آمد ہے اس موقع پر قصبہ میں ٹریفک کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔انھوں نے کہاا س دوران جو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا جا رہا ہے اْس کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس لوگوں کو ڈ19کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کر رہی ہے۔