ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی

 پونچھ//ٹریفک پولیس نے پونچھ کے منکوٹ پر ناکہ لگا کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کاٹے۔اس دوران انہوں نے اضافی سواریاں لیکر چلنے والی بسوں اور دیگر مسافر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی چالان کاٹے۔انہوں نے بغیر ہیلمٹ کے چلنے والے موٹر سائیکل سواروں کے چالان کاٹ کر ان سے جرمانہ وصول کیااور انہیں سختی سے انتباہ دیاکہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔اس دوران انہہوں نے خصوصی طور پر بسوں اور دیگر گاڑیوں میں سفر کرنے والی سواریوں کو کوڈ19وبائی بیماری سے  محفوظ رہنے کے لئے ماسک پہننے  اور سماجی دوری بنائے رکھنے کی اپیل کی ۔