ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی | شیر کشمیر پل پر پولیس نے ناکہ بندی کر کے چالان کاٹے

حسین محتشم

پونچھ// مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں گاڑیوں میں اور لوڈنگ ، اضافی کرایہ وصولنے و دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شکایات موصول ہونے پر ایس ایس پی پونچھ کی ہدایت پر پولیس نے شیر کشمیر پل کے قریب ناکہ بندی کر کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی لوگوں کے چالان کاٹے،جبکہ مستقبل میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پولیس افسران نے بتایا کہ ان کو اورلوڈنگ کے متعلق شکایات موصول ہورہی تھیں جس کے چلتے آج اس علاقے میں ناکہ بندی کر ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے چالان کاٹے گئے ساتھ ہی ڈرائیوروں و عوام کو ٹریفک قوانین کے متعلق بیدار کیا گیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کوئی اور لوڈنگ کا معاملہ یا اضافی کرایہ وصولنے یا پھر دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا معاملہ نظر آتا ہے تو وہ فوری پولیس کو اطلاع دیں تاکہ ان لوگوں کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔