ٹریفک قوانین کی آگاہی

 سرینگر// ٹریفک پولیس سٹی نے کل غنی گلڈرزسپورٹس کلب اور حسینی سپورٹس کلب کے اشتراک سے یوم اطفال کے موقعہ پر ٹریفک کی آگاہی سے متعلق ایک تقریب کاا نعقاد کیا۔زیرو برج اور ٹی آر سی میں منعقدہ ام تقاریب میں شہر کے مختلف سکولوں کے بچوں نے شرکت کی اورٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے نعرے لگائے ۔تقریب پرایس ایس ٹریفک طاہر سلیم ،ایس پی ٹریفک مظفر احمد ،اے ڈی سی سرینگر وکاس چند ، غنی گلڈرزسپورٹس کلب کے ڈائریکٹر طارق رشید غنی ،حسینی سپورٹس کلب کے سیکرٹری احسن علی کے علاوہ گرین ویلی پبلک سکول ،ہیٹرک پبلک سکول ،کشمیر ہاروارڈ پبلک سکول ،اوکہل پبلک سکول کے طلاب نے شرکت کی ۔