ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی

مینڈھر //نائب تحصیلدار بھاٹہ دھوڑیاں نے مسلسل ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنے اور مسافروں کو ہراساں کرنے کی شکایت موصول ہونے کے بعد ڈرائیوروں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ قاعدہ کی خلاف ورزی نہ کریں البتہ ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔غور طلب ہے کہ ٹاٹا سومو ڈرائیوروں کیخلاف مسلسل شکایت موصو ل ہورہی ہیں کہ وہ کووڈ کا فائدہ اٹھا کر مسافروں سے دوگنا کرایہ وصول کرتے ہیں جبکہ گاڑیوں کی شدید نوعیت کی اور لوڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے جہاں وائرس کے مزید پھیلا ئو کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے وہائیں مسافروں کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ضلع انتظامیہ کے مطابق حویلی سے 14،منڈی سے 20،سرنکوٹ سے 7اور مینڈھر سب ڈویژن میں سے 23معاملات سامنے آئے ہیں ۔انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ کووڈ ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں تاکہ وائرس کے مزید پھیلا ئو کو کم کیاجاسکے ۔