ٹریفک قوانین وقواعد کے بارے میں جانکاری

سرینگر//ٹریفک پولیس سٹی سرینگر نے زنانہ کالج ایم اے روڈ سرینگر میںکشمیر روڈ سیفٹی فائونڈیشن کے اشتراک سے ٹریفک جانکاری سے متعلق ایک ورکشاپ کاانعقاد کیا۔ورکشاپ میں کالج کی طالبات اوراساتذہ نے شرکت کی جس دوان شرکأ کو ٹریفک کے قواعد اورقوانین کے بارے میں مفصل جانکاری دی گئی۔ورکشاپ کا مقصد شرکأ کو رو ڈ سیفٹی اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا تھا تاکہ شہر سرینگر میں ٹریفک کا بہتر نظام یقینی بن سکے۔اس موقعہ پر ایس ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر طاہر سلیم خان نے سرینگر میں ٹریفک نظام اورمنیجمنٹ کے بارے میں خطاب کیا۔ انہوں نے طالبات کے استفسارات کا بھی جواب دیا۔ا س دوران چیئرمین کشمیر روڈ سیفٹی فائونڈیشن ناصر علی خان نے روڈ سیفٹی پر ایک پرزنٹیشن بھی دی۔