ٹرک گہری کھائی میں گر کر تباہ، ڈرائیور معجزاتی طور بچ نکلا

بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر بانہال کے نزدیک ٹرک کے ایک حادثے میں گاڑی میں سوار واحد ڈرائیور معمولی طور زخمی ہوا ہے اور مال بردار ٹرک شاہراہ سے لڑھک کر تین سو فٹ گہری کھائی میں گرنے کے بعد نالہ بشلڑی کے کنارے مکمل طور سے تباہ ہوکر گر گیا ہے ۔ جموں سے وادی کشمیر کی طرف ربڑ کی پائیپ لائینیں اور کنفشنری آئٹم سے لدھا یہ ٹرک بانہال سے تین کلومیٹر پہلے چملواس طبیلہ کے نزدیک شاہراہ سے لڑھک کر تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگرا اور ٹرک مکمل طور سے تباہ ہوگیا۔ اس میں واحد سوار ڈرائیور نے ٹرک کے لڑھکنے کے ساتھ ہی گاڑی سے چھلانگ لگا دی اور وہ معمولی زخموں کے ساتھ معجزاتی طور بچ نکلاہے ۔ حادثے کے فورا بعد ایس ایچ او بانہال محمد افضل وانی کی قیادت میں پولیس پارٹی جائے واردات پر پہنچی اور معمولی زخموں کے ساتھ بچ نکلے ڈرائیور بکرم سنگھ ولد بودھ راج ساکنہ بڑی براہمناں جموں کو چیک اپ اور اندرونی چوٹوں کیلئے بانہال ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کی ہے۔