ٹرک ڈرائیوروں سے پیسہ وصولنے کا ویڈیو وائرل

سرینگر//سرینگر جموں شاہراہ پر ٹرک ڈارئیوروں کو تنگ طلب کر کے ان سے پیسے وصول کر نے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جسکا محکمہ کے اعلیٰ افسران نے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ایک پولیس افسر کو معطل جبکہ دیگر 2ایس پی او کو نوکری سے برطرف کیا گیا ہے ۔ ڈی آئی جی ادھم پور نے بتایا یہ کارروائی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعدانجام دی گئی ہے ۔ ادھمپور میں منوال چیک پوائنٹ پر ٹرک ڈرائیوروں سے داخلہ فیس کے نام پرتنگ طلب کر کے ان سے پیسہ وصولنے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے علاوہ پولیس کے پاس پہنچ گیا ہے جس کے بعد پولیس نے ایک کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس افسر کو معطل کیا گیا ہے جبکہ 2ایس پی اوز کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے ۔ کے این ایس کے مطابق پولیس نے بتایا یہ کارروائی واقعے کے حوالے سے ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو ٹرک ڈرائیوروں سے پیسہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ادھمپور (ڈی آئی جی) ریاسی رینج سجیت کمار نے بتایا کہ ویڈیو میں ظاہر ہونے والے پولیس افسر اور ایس پی اوز کے خلاف تحت قانون کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔خیال رہے اسے قبل بھی جموں کے ایک اور علاقے میں داخلہ پاس کے عوض رقومات وصول پر کئی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔