ٹرک مالکان یونین کشتواڑ کا وفد ایس ایس پی سے ملاقی

کشتواڑ//ضلع کے ٹرک مالکان یونین کے ایک وفد نے زیر قیادت صدر جاوید حُسین کرائی پاک اور چیئرمین بی ایل شان نے یونین کے ممبران کے ہمراہ ایس ایس پی کشتواڑ ابرار چودھری سے ملاقات کی اور اے اسی پی اور اے آر ٹی او کشتواڑ کی موجودگی میں ایک یا داشت پیش کی۔یونین نے کہا کہ ٹرک یونین کشتواڑنے اپنی ٹرکوں میں ٹریفک و ایم وی ایکٹ رولز کے تحت مقررہ 9 ٹن وزن کا لوڈ بھرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوںنے مبینہ شکایت کی کہ دیگر اضلع سے کشتواڑ آر ہی ٹرک 18 سے 20 ٹن کابھاری لوڈ بھر کر آتی ہیںاور اسے روکنے کی اقدام کی گُذارش کی۔ایس ایس پی نے وفد کو نہایت ہی صبر و تحمُل سے سُنا اور یقین دلایا کہ اس سلسلہ میں پولیس اور ایم وی محکمہ کی جانب سے ترجیحی طور پر تمام ضرورری اقدام کئے جائیں گے۔اے آر ٹی او نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلہ میں مقررہ لوڈ کو مشاہدہ کرنے کے احکامات جاری کریں گے اور ضرورت پڑنے پر خصوصی ناکہ لگائیں گے۔سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس ابرار چودھری نے مزید صلاح دی ہے کہ اس مدعے پر کافی تشہیر کی ضرورت ہے ،تاکہ جموں کے ٹرک مالکان  اور ڈٖرائیور اس سے باخبر ہو جائیں گے۔وفد میں شامل لوگوں میں ٹرک اونرس یونین کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم شاہ، ممبر اختر حُسین، ارزشاد لون، ایاض منٹو، اجیت کمار، کرشن لعل،گردھاری لعل،سنجے کمار، محسن ، رشید حُسین، فردوس احمد و دیگران شامل تھے