ٹرمپ کے وکیل کا روسی مداخلت کی تحقیقات بند کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن//امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے محکمہ انصاف سے اپیل کی ہے کہ انتخابات کے دوران ٹرمپ کی الیکشن ٹیم اور روس کے درمیان رابطوں کی تحقیقات بند کی جائے ۔ٹرمپ کے وکیل جان ڈوڈ نے کہا کہ انہیں امید ہے قائم مقام اٹارنی جنرل ان تحقیقات کو روک دیں گے جن کی بنیاد برطرف اہلکار میک کیبے کے باس جیمز کومے نے غلط دستاویزات پر رکھی تھی ۔ایف بی آئی، محکمہ انصاف اور محکمہ خارجہ نے اس معاملہ میں بہت جھوٹ بولے اسی لئے جعلی خبروں کی بنیاد پر میک کیبے کو نکالا گیا ہے ۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ ان کی الیکشن ٹیم اور روس کے درمیان کوئی رابطے نہیں تھے ۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایف بی آئی نے تحقیقات کے حوالہ سے بڑے جھوٹ بولے ہیں ۔دوسری جانب برطرف کیے جانے والے ایف بی آئی کے اہلکار اینڈریو میک کیبے نے کہا ہے کہ وہ جلد ساری پول کھول دیں گے اور پھر امریکی عوام خود فیصلہ کرلیں گے ۔