ٹرمپ کے نجی وکیل عالمی وباء سے متاثر

واشنگٹن// امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نجی وکیل روڈی گوئلانی (76) کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔اس بات کی اطلاع  ٹرمپ نے دی ہے۔ انہوں نے اتوار کو ٹویٹ کرکے کہا ’’نیویارک کی تاریخ میں اب تک کے بہترین میئر اور امریکہ کی تاریخ کے سب سے کرپٹ انتخابات کا انکشاف کرنے کے لئے بغیر تھکے کام کررہے روڈی گوئلانی چائنیز وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ جلد صحت مند ہوجاؤ روڈی۔ہم آگے بڑھیں گے‘‘۔ اگرچہ گوئلانی کی جانب سے ابھی تک اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ گوئلانی کے بیٹے اینڈو نے 20 نومبر کو ٹرمپ کی پریس کانفرنس میں شامل ہونے کے بعد خود کے کووڈ سے متاثر ہونے کی اطلاع دی تھی۔