ٹرمپ کی حامیوں سے تشدد نہ کرنے کی اپیل

واشنگٹن // امریکہ کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے دوران کسی بھی قسم کا تشدد نہ کریں۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری  بیان کے مطابق ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے تشدد اور کسی بھی قسم کی کشیدگی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔قبل ازیں ٹرمپ نے پیر کے روز بائیڈن کی حلف برداری تقریب کو مدنظر رکھتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی میں اسٹیٹ آف ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا تھا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ   امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے دوران تشدد کی وارننگ جاری کی تھی، جس کے بعد خطے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔