ٹرمپ کی ایران کو وینٹی لیٹروں کی پیشکش

واشنگٹن//امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا ہے کہ امریکہ کرونا وائرس کووڈ۔19 کے متاثروں کے علاج میں مدد کے لئے ایران کو وینٹی لیٹر فراہم کرسکتا ہے ۔ ٹرمپ نے سنیچر کو بریفنگ میں کہا ہے کہ اگر اہرام کووینٹی لیٹر کی ضرورت ہے ، جو انہیں چاہئے ، میں انہیں وینٹی لیٹر بھیجوں گا، ہمارے پاس ہزاروں ضرورت سے زیادہ وینٹی لیٹر ہیں۔’کورونا وبا سے بری طرح پریشان ایران نے مسلسل کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے تہران کو کرونا وائرس سے پھیلنے سے نمٹنے کی کوششون میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں اور وبا سے نمٹنے کے لئے ضروری اشیاء کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے ۔ایران کے صحت سے متعلق افسران کی جانب سے دیئے گئے کم ازکم اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کرونا سے متاثروں کی تعداد 80,800 معاملوں کی تصدیق ہوگئی ہے اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 5,000 سے زیادہ ہوگئی ہے ۔  واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مستقل نمائندوں روس، چین، شام، کیوبا، شمالی کوریا، ایران، نکارگوا اوروینزوئیلا نے مارچ کے آخرمیں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹینو گوٹیرس کو ایک خط بھیج کر کرونا وبا کے دوران کئی ممالک پر لگائے گئے یکطرفہ پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔  اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں روس کی جانب سے یکجہتی اور عالمی پابندیوں کی اپیل کرنے والی تجویز کو امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین اور جارجیا نے مخالفت کی تھی۔