ٹرمپ کا یو ٹیوب اکاونٹ بھی معطل

واشنگٹن// ویڈیو اپلوڈنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاونٹ ایک ہفتے کےلئے معطل کردیا ہے۔
یو ٹیوب نے چینل پر اپلوڈ اس ویڈیو کو بھی ہٹا دیا ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس سے اس کی (یوٹیوب) کی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
یوٹیوب نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ پالیسیوں کی خلاف ورزی اورمعاملے کے مکمل جائزے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے چینل پر اپلوڈ کئے گئے کنٹنٹ کو ہٹاڈیا گیا ہے،حالانکہ یہ پہلا موقع ہے اس لئے ان کا اکاو¿نٹ ابھی ایک ہفتے کےلئے معطل کیا گیا ہے۔