نیویارک //امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کے پیشِ نظر امیگریشن پر عارضی پابندی کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ملک میں لاک ڈاون ختم کرنے کے لیے احتجاج میں بھی شدت آ گئی ہے۔صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ان کی حکومت کو کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے اقدامات میں تاخیر کے الزامات کا سامنا ہے۔پیر کو صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ امریکہ کو نظر نہ آنے والے دشمن کے حملوں کا سامنا ہے۔اْن کے بقول امریکی شہریوں کی ملازمتوں کے تحفظ کے لیے وہ امیگریشن پر عارضی پابندی کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے جا رہے ہیں۔
ٹرمپ کا امیگریشن پر عارضی پابندی کا اعلان
