وشنگٹن //عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ والٹر ریڈ ملٹری میڈیکل سنٹر پہنچ گئے ہیں اور وہ آئندہ کئی روز وہیں سے سرکاری کام کاج سنبھالیں گے۔
یہ اطلاع امریکی صدر دفتر نے ہفتہ کے روز دی ہے۔
مقامی ٹیلی ویژن چینلز پر نشر ہونے والی تصاویر میں نظر آرہا تھا کہ ٹرمپ پیدل جارہے ہیں اور میرین وین میں سوار ہونے سے قبل نامہ نگاروں کی طرف ہاتھ ہلارہے تھے۔
قبل ازیں وائٹ ہاو¿س نے جمعہ کو بتایا تھا کہ صدرٹرمپ میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں، لیکن ان کی طبیعت مستحکم ہے اور نومبر میں ہونے والے انتخابات کے لئے اپنا کام جاری رکھیں گے۔