واشنگٹن// امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں اسی عہدے کے لئے ہونے والے انتخابات کے پیش نظر ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے صدر کے عہدے کی نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کرلیا۔ اگر ٹرمپ جیت جاتے ہیں تو یہ صدر کی حیثیت سے ان کی لگاتار دوسری مدت کار ہوگی۔ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کی نیشنل کانفرنس (آر این سی) میں جمعرات کو وائٹ ہاؤس کے ‘ساؤتھ لان’ میں نامزدگی قبول کی۔ اس دوران انہوں نے کہا ’’میرے پیارے ہم وطن، دل کی گہرائیوں سے شکرگزار اوروسیع پیمانے پرامید دل کے ساتھ میں آج رات امریکہ کے صدر کی نامزدگی قبول کرتا ہوں‘‘۔
ٹرمپ نے دوسری مدت کیلئے ری پبلیکن نامزدگی قبول کی
