برلن ، 24 جون (رائٹر) جرمنی کے سوشل ڈیموکریٹوں کا کہنا ہے کہ چونکہ امریکہ روس اور ترکی میں جمہوریت کمزور ہورہی ہے اس لئے یوروپی یونین کو مضبوط بننا ہوگا ۔ مارٹن شلز نے جو یوروپی پارلیمنٹ کے سابق صدر بھی ہیں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ روسی صدر بلادیمیر پوتن اور ترک صدر طیب اردوان '' آمر حکمراں'' بنے ہوئے ہیں ۔'' اس لئے یوروپ میں نئی جاں ڈالنا اور اسے مضبوط بنانا ضروری ہے ۔ اس کے لئے محض الفاظ نہیں بلکہ ٹھوس پالیسیاں بنانی ہونگی۔چانسلر انجیلا مرکل سات اور آٹھ جولائی کو ہمبرگ میں جی ۔ 20 ممالک کی چوٹی کانفرنس کی میزبانی کررہی ہیں جہاں ٹرمپ کا تجارتی معاہدوں کو نئی شکل دینے کا ارادہ ہے تاکہ وہ امریکہ کے لئے زیادہ مفید بن سکیں۔ یہ ایجنڈے کا سب سے متنازعہ موضوع رہے گا۔ ٹرمپ کے اس احتیاطی ایجنڈے کی مخالفت ایسا موضوع ہے جس پر شلز اورمرکل متفق ہیں۔ شلز نے پچھلے ماہ ٹرمپ پر مغربی اقدار کو تباہ کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو کمزور کرنے کا الزام لگایا تھا۔شلز نے کہا ''کہ جی 20 میں کچھ ایسے لیڈر ہیں جنہوں نے آمرانہ انداز اختیار کررکھا ہے جیسے کہ ترک صدر اردغان، روسی صدر پوتن اور امریکی صدر ٹرمپ ہیں''۔…
ٹرمپ ، پوتن اردوان آمر حکمرانوں کی طرح ہیں
