ٹرا نسفارمرکی فراہمی پر انتظامیہ کا شکریہ ادا

کوٹرنکہ //پنچایت حلقہ پروڑی کے مکینوں نے ضلع انتظامیہ راجوری اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں بجلی کا ٹرانسفارمر دینے سے صارفین کی پریشانیاں کم ہو نگی ۔پنچایت پروڑی کے وارڈ نمبر 8کے مکینوں نے بتایا کہ گائوں میں بجلی کی ترسیل کو معیاری بنانے اور صارفین کی چل رہی پریشانی کے سلسلہ میں اس سے قبل کئی مرتبہ اعلیٰ حکام و متعلقہ محکمہ سے رجوع کیا گیا لیکن ابھی تک کوئی عمل قدم نہیں اٹھایا گیا تھا تاہم بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین بدھل اولڈ اے کوٹرنکہ جاوید اقبا ل چوہدری کی محنت کی وجہ سے مکینوں کو مذکورہ مشینری فراہم کی گئی ہے جس کے بعد اب صارفین کو بجلی کی معیاری سپلائی فراہم ہو گئی ۔