سری نگر//ٹرانسپورٹ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹراصغر حسن سامون نے افسروں کی ایک میٹنگ طلب کر کے ٹرانسپورٹ محکمہ اور سٹیٹ موٹر گراجز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔سٹیٹ موٹر گراجز کے ڈائریکٹر ذاکر حسین چودھری اور ایس آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر منموہن سنگھ نے انہیں اپنے اپنے محکموں کی طبعی اور مالی حصولیابیوں کے علاوہ ان اداروں کے کام کاج سے مزید بہتری لانے کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔پرنسپل سیکرٹری کو گاڑیوں کی خرید ، رکھ رکھائو ،گاڑیوں کو کنڈم اورنیلام کرنے کے عمل کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی ۔میٹنگ میں مختلف اضلاع میں سٹیٹ موٹر گراجز کی کارکردگی ، گاڑیوں کی تعداد ، عملے کی تفصیلات اور خالی پڑی اسامیوں کے بارے میں بھی جانکاری دی ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ سٹیٹ موٹر گراجز کی وساطت سے 575گاڑیاں چلائی جارہی ہیں۔میٹنگ میں 2018-19 ء کی پہل کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گاڑیو ں کو تبدیل کرنے کے پروگرام کے تحت 55گاڑیاں خریدی جارہی ہیں۔محکمہ کے عہدیداروں نے اپنے مطالبات بھی پرنسپل سیکرٹری کے سامنے رکھے۔پرنسپل سیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ خالی پڑی اسامیوںکو پُر کرنے کے عمل میں تیزی لائیںتاکہ محکمہ کی کارکردگی میں مطلوبہ بہتری لائی جاسکے۔بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے سٹیٹ موٹر گراجز کے ملازمین کی یونین کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی اور ادارے سے گزشتہ چند ماہ کے دوران سبکدوش ہونے والے ملازمین کی عزت افزائی کی۔اس موقعہ پر دیگر لوگوں کے علاوہ ڈائریکٹر فائنانس ٹرانسپورٹ آزاد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ موٹر گراجز کشمیر ملک طاہر غنی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ موٹر گراجز جموں معارف انداربی اور محکمہ کے دیگر افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔
ٹرانسپورٹ محکمہ اور سٹیٹ موٹر گراجز کا جائزہ
