ٹرانسفارمر کی عدم دستیابی

سوناواری//حاجن سے ملحقہ علاقہ باغات میں ٹرانسفارمر کی عدم دستیابی کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاجی دھرنا دیا۔احتجاجی لوگوں نے حاجن تھانے سے متصل حاجن سرینگر شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کی نقل و حرکت مسددکی اورمحکمہ بجلی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے محلہ میںنصب 100 کلو واٹ ٹرانسفارمر زیادہ لوڈ ہونے کی وجہ سے پچھلے تین ماہ میںکئی مرتبہ خراب ہوااور آج بھی ٹرانسفارمر خراب ہے جس کی وجہ سے بستی گھپ اندھیرے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج وہ دھرنا دینے پر مجبور ہوگئے۔اس موقع پر نائب تحصیلدار اور ایس ایچ او حاجن کی یقین دہانی کے بعدانہوں نے دھرنا ختم کیا۔