ٹرائوٹ مچھلیوں کی چوری ، کولگام میں ملزم گرفتار، کیس درج

کولگام // چانسر کولگام میں ٹرائوٹ مچھلیوں کے ایک فارم سے چوری کرنے والے گروپ کے سرغنہ کو پکڑ لیا گیا ہے۔ پچھلے دس روز سے اِس  فارم سے قریب پونے تین کوئنٹل ٹراوٹ مچھلیاں غائب ہوئی تھیں جس پر یہاں کے ملازمین کو شک ہوا۔گذشتہ رات انہوں نے مدثر احمد نامی ایک شخص کو پکڑ لیا او پولیس کے حوالے کردیا۔ اس کارروائی میں انسپکٹر عبدالرشید زخمی بھی ہوا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس زیر نمبر 196/2018کولگام پولیس تھانے میں درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔