ٹرائبل کوآرڈی نیشن کمیٹی کی سلسلہ واربھوک ہڑتال کاآغاز

 جموں//آل ٹرائبل کوآرڈی نیشن کمیٹی نے گوجربکروال طبقہ کے لوگوں کے مطالبات کے حق میںسلسلہ واربھوک ہڑتال ’’فاسٹ ان ٹوڈیتھ‘‘کاآغاز کیا۔یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق آل ٹرائبل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے کارکنان مہاراجہ ہری سنگھ کے مجسمہ کے متصل توی پل پرجمع ہوئے اوروہاں پرسلسلہ واربھوک ہڑتال کاآغاز کیا تاہم پولیس نے انہیں بھوک ہڑتال پربیٹھنے کی اجازت نہیں دی اورجبری طورپراٹھاکرنمائش گرائونڈکے باہرمنتقل کیا ۔اس دوران مظاہرین گوجربکروال طبقہ کے لوگوں کے مطالبات بشمول ’آصفہ کوانصاف دو، فاریسٹ رایٹ ایکٹ لاگوکرو ، وزیرجنگلات کیخلاف سی بی آئی تحقیقات اوراسے وزارت سے بے دخل کرنے ، مذہبی اورنجی زمینوں کی واپسی ،ریزرویشن اِن پرموشن بحال کرنے ،خانہ بدوشوں کوہراساں کرنے کے سلسلہ کوبندکرنے وغیرہ کی حمایت میں نعرے بازی کررہے تھے۔اس دوران مظاہرین کی قیادت ٹرائبل کوآرڈی نیشن کے چیئرمین طالب چوہدری کررہے تھے۔اس دوران مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے لیڈران نے کہاکہ حکومت آرایس ایس کے ایجنڈے پرعمل پیراہے اورپی ڈی پی نے جموں کے مسلمانوں کوفرقہ پرستوں کے رحم وکرم پرچھوڑدیاہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت میں ریاست ،بالخصوص جموں،سانبہ اورکٹھوعہ کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔طالب چوہدری نے کہاکہ پی ڈی پی ۔بی جے پی مخلوط حکومت روزاول سے ہی جموں صوبہ کے مسلمانوں کوہراساں کررہی ہے جوکہ باعث افسوس بات ہے۔انہوں نے کہاکہ سروڑسانبہ میں یعقوب نامی نوجوان کاقتل کیاگیا، کاہنہ چک میں خانہ بدوشوں کے کلے نذرآتش کیے گئے، ریاسی ،جانی پوراورگول گجرات میں خانہ بدوشوں پرحملہ کیے گئے اوراب اس کے بعدکٹھوعہ پولیس کی غفلت کے باعث آصفہ کواغوا،عصمت ریزی کاشکاربناکردرندوں نے قتل کردیا۔مقررین نے کہاکہ کٹھوعہ انتظامیہ آصفہ کے قتل معاملے پرخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔نزاکت کھٹانہ نے کہاکہ جے ڈی اے نگروٹہ ،رائے پوراورخیری ٹھٹھرمیں لوگوں کوہراساں کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایس ایچ اوجیوتی پورم نے ایک امام کوکہاکہ آپ ہندوستانی نہیں ہواورپاکستان چلے جائواوراس کے علاوہ اس کی پٹائی کی۔انہوں نے کہاکہ قانون کے رکھوالے کی جانب سے شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کوقابل افسوس قراردیا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ خانہ بدوشوں کوہراساں کرنے پرقدغن لگایاجائے۔رفاقت اعجازنے کہاکہ لوگ موجودہ حکومت سے خفاہیں ۔اس دوران بھوک ہڑتال پربیٹھنے والوں میں طالب چوہدری،نزاکت کھٹانہ ، رفاقت اعجازوغیرہ شامل ہیں۔