ٹرائبل بچوں کی مائوں کیلئے بیداری پروگرام کا اہتمام

جموں //آل انڈیا کنفڈریشن آف ایس سی /ایس ٹی/ او بی سی تنظیمون کی جانب سے یہاں بھد کے روز نکی توی جموں میں مادروں اور سکول جانے والے ٹرائبل بچوں کے لئے ایک تعلیمی بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔کیمپ منعقد کرنے کا مقصد تعلیم کی ضرورت کے سلسلہ میں بیداری پھیلانا تھا ۔کیمپ میں ٹرائبل بچوںکو پڑھائی کی جانب حوصلہ افزائی کرنے کیلئے کاپیاں اور اسٹیشنری بھی تقسیم کی گئی ۔اس موقعہ پر بچوں کی مادروںنے بھی شرکت کی۔ کیمپ میں انہیں اپنے بچوں کے لئے چند گھنٹے بچانے کی صلاح دی گئی ،تاکہ وہ بچوں کو پڑھائی میں مدد کر سکیں ۔کنفیڈریشن کے صد رآر کے کلسوترہ نے طلاب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہیں پڑھائی کیلئے تین سے چار گھنٹے صرف کرنے کو کہا گیا  اور انکی مادروں کو انکے ساتھ بیٹھنے کی عادت ڈالنے کو کہا،تاکہ انکے بچے تابناک مسقبل کے حقدار بن سکیں۔مادروں نے صلاح کی ستائش کی اور انہیں مستقبل میں بھی کیمپ کا دورہ کرنے کی درخواست کی۔کیمپ میں کنفڈریشن کے ضلع صدر چودھری شفیع بجاد، حسین بانو،سلیمہ بانو، الینہ بانو، بانو بیگم ،ذولیکھا بیگم ، اور اُستانیوںعذرا، یاسمین اور شیتل نے بھی شرکت کی۔