ٹاٹا ٹیکنالوجی ٹیم ایل جی سے ملاقی

سرینگر//صنعت و تعلیمی شعبے کی شراکت کو مستحکم بنانے اور تکنیکی تعلیم میں بہتری لانے کیلئے جموں کشمیر حکومت دو سی آئی آئی ٹی ( انونشن ، انوویشن ، انکیو ویشن اینڈ ٹریننگ ) جموں اور کشمیر میں ٹاٹا ٹیکنالوجیز کے اشتراک سے قائم کر رہی ہے ۔ اس سلسلے میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا آج انڈین ہیڈ ایجوکیشن انسیوٹو شری پرمود تھاورے کی قیادت میں ٹاٹا ٹیکنالوجی کی ایک ٹیم سے آج یہاں راج بھون میں ملے ۔ پروجیکٹ کا مقصد جموں کشمیر میں تکنیکی تعلیم کے شعبے میں معیاری بہتری لانا ہے ۔ یہ ٹیم باہُنر افرادی قوت جیسے انجینئران اور ٹیکنیشنوں کو تیار کرنے میں معاونت کرے گی جس سے صنعتی ترقی کو توسیع ملے گی اور خطے میں روز گار کے مواقعے پیدا ہوں گے ۔ اس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری تعلیم و سکل ڈیولپمنٹ ، ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ، پروجیکٹ منیجر سی آئی آئی آئی ٹی پرسنا دیش پانڈے اور ٹاٹا ٹیکنالوجی کی جانب سے انل کیلا پورے موجود تھے ۔ لفٹینٹ گورنر نے پروجیکٹ پر جاری کام پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا  اور پرنسپل سیکرٹری کو اس ضمن میں تمام رکاوٹوں کو فوری طور دور کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ بارہمولہ میں یہ سنٹر اکتوبر 2020 تک چالو ہونے کی توقع ہے جبکہ جموں میں یہ مرکز نومبر 2020 تک چالو ہو گا ۔