ٹائیگور ہال میں پولیس کا کلچرل پروگرام

سرینگر//پولیس نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت کل ٹائیگور ہال میں کلچرل پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل نے پروگرام کا افتتاح کیا ، ڈپٹی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری نے مہمان ذی وقار کے بطور تقریب میں شرکت کی ۔ کلچرل پروگرام میں 50کے قریب نوجوانوں نے حصہ لے کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ سیول سوسائٹی ممبران نے اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد عمل میں لانے پر جموں وکشمیر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں پولیس کے سینئر آفیسران ، ذرائع ابلا غ سے وابستہ نمائندوں اور دوسری معزز شخصیات نے بھی شمولیت کی ۔