ٹائیگور ہال میں بزمِ نعت اورصدائے سوز پروگراموں کاانعقاد

سرینگر//ٹائیگور ہال سرینگر میںکلچرل اکیڈمی نے کشمیر سوسائٹی انٹرنیشنل اینڈ سکائوٹس اینڈ گائیڈس کے اشتراک سے ایک روزہ بزم نعت اورصدائے سوز نعتیہ پروگراموں کااہتما م کیا جن کی صدارت بالترتیب ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر اور سیکریٹری کلچرل اکیڈمی عزیز حاجنی نے کی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر بڈگام نے نعت خوانی اور مختلف مقابلہ جاتی ثقافتی پروگراموں میںاولین پوزیشن حاصل کرنے والے سکولوں کی پزیرائی کی اورانہیں انعامات سے نوازا۔پروگرام کاانعقاد اوردوسیشنوں میں کیاگیا۔جواں سال بین الاقوامی فلمکار دانش رینزو ، جنہوںنے Half Widowکے لئے دادا صاحب فلم فیسٹول کا ایوارڈ 2018 حاصل کیا ہے ، کی سراہنا کی گئی ۔چیرمین کشمیر سوسائٹی انٹرنیشنل اینڈ چیف کمشنر جے کے سکائوٹس خواجہ رینزشاہ نے ریاستی اور قومی سطح پر ان تنظیموں کی خدمات کو اجاگر کیاجبکہ عزیزحاجنی نے صوفی سنتوں اور ریشیوں کی سماج کے تئیں خدمات اوراُن کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔اس موقعہ پر کئی ثقافتی اوریگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔