ٹائیگور ہال میں انفوٹیل2018 کی تقریب

 سرینگر// ٹائیگور ہال میں کشمیر تہلکہ کی طرف سے انفو ٹیل2018انعامی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران زندگی کے مختلف شعبہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب پر سابق وزیر عمران رضا انصاری مہان خصوصی جبکہ بالی وڈ ڈائریکٹر راحت کاظمی مہمان ذی وقار کے طور پر شریک ہوئے۔تقریب میں کشمیری اور صوفی نغموں کو پیش کیا گیا۔انعامات پانے والوں میں معالجین، انتظامی افسران، اداکار، قلمکار، تھیٹر آرٹسٹ،صحافی،سماجی کارکن،فلاحی ادارے،اساتذہ شامل تھے ۔اس موقعہ پر چیف انجینئر تعمیرات عامہ،محکمہ موسمیات کے صوبائی ڈائریکٹر سونم لوٹس، کشمیر نژاد بالی ووڈ اداکارہ،صنم ضیاء،،بی ایم ائو پٹن ڈاکٹرمسرت اقبال،فلم ڈائریکٹر حسین خان،گلو کار شفیع سوپوری،اداکار و ہدایتکار عیاش عارف، فاروق آفاق، شبیر حکاک،نوجوان کشمیری پائلٹ توقیر یعقوب، صحافی سید تجمل،عرفان قریشی، بلال فرقانی،ظفر اقبال، فردوس الرحمان، ظہور اندرابی،مشتاق الحسن،راہی نثار،گلزار احمد اور دیگر لوگوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب کے آخر میں پر پروگرام کے منتظم محمد لطیف نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔