ْغرقابی کے دوالگ الگ واقعات،3لقمہ اجل

 شوپیان+بانہال//شوپیان اوررام نگرادھمپورمیںغرقابی کے دوالگ الگ واقعات میں ایک کمسن اور دولڑکیاں لقمہ اجل بن گئیں۔زینہ پورہ شوپیان میں تین سالہ کمسن بچہ پانی میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ۔ چیک ربن زینہ پورہ علاقے میں جمعہ کو اس وقت کہرام مچ گیا جب تین سال کا کمسن بچہ نزدیکی نالے میں غر قاب ہو کر لقمہ اجل بن گیا ۔ اذان امتیاز ولد امتیاز احمد گنائی ساکنہ کھار گنڈ چیک ربن نامی بچہ اچانک پیر پھسل جانے کے نتیجے میںنزدیکی نالے میں ڈوب گیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے بچے کو نالہ سے باز یاب کرنے کیلئے بچائو آپریشن شروع کر دیا اور بچے کی نعش بر آمد کر لی ۔ جمعرات کو ضلع ادہمپور کی تحصیل رام نگر میں دو سکول طالبات ایک مقامی نالے میں نہانے کے دوران غرق آب ہوگئیں اور جمعرات کی شام دیر ان کی لاشوں کو نالہ سے برآمد کیا گیا ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ سکول سے واپسی پر یہ دونوں لڑکیاں  نہانے کے دوران شیلو  نالہ  کے گہرے پانی میں ڈوب گئیں اور  بعد میں مقامی لوگوں اور پولیس نے دونوں لاشوں کو پانی سے برآمد کرکے لواحقین کے سپرد کیا ۔ پولیس نے اس واقع میں لقمہ اجل بنی لڑکیوں کی شناخت تیرہ برس کی سشما دیوی دختر سبھاش سنگھ ساکنہ کگھوٹ اور پندرہ سالہ پوجا دیوی دختر سیوا سنگھ ساکنہ بینستا رام نگر ضلع ادھمپور کے طور کی ہے ۔  پولیس نے مشتبہ حالات میں ڈوب کر مرنے کے اس واقع میں ضابطہ فوجداری کے تحت دفعہ 174 کے تحت مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔