جموں/چیئرمین سینٹرل بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکیشن ورکرس ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین وی شری نواس نائیڈو نے آج جموں میں وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو کے ساتھ ملاقات کی اور غیر منظم سیکٹر میں کارکنوں کے لئے ریاستی حکومت کے بہبودی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے ریاست کے اس طبقے کے ورکروں کے سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ڈاکٹر درابو کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے ورکروں کے لئے ایک یونیفارم کوڈ تشکیل دینے کے ریاستی فیصلے کی بھی تعریف کی۔ڈاکٹر درابو نے چیئرمین موصوف کو جانکاری دی کہ ریاستی حکومت نے غیر منظم سیکٹر کے کامگاروں کے لئے محافظ نامی ایک سکیم حال ہی میں شروع کی۔انہوں نے کہاکہ اس وقت تین لاکھ ورکر بورڈ کے ساتھ درج ہے جنہیں مختلف قسم کی سہولیات بہم کرائی جارہی ہے۔
وی شری نواس نائیڈوکی ڈاکٹر درابو کے ساتھ ملاقا ت
