ویکسین کی منتظر دنیا میں ابھی تک کورونا سے 15.18 لاکھ اموات

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//عالمی وبا کورونا وائرس کے ٹیکے کے انتظارکے درمیان اس وبا کی شروعات سے لے کر اب تک ساڑھے چھ کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 15 لاکھ سے زیادہ کی جانیں جاچکی ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے اب تک دنیا بھر کے 191 ممالک میں 65850285 افراد کو متاثر اور1518977 افراد کو ہلاک کیا ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک 1.43کروڑ سے زائد افراد متاثر اور279753مریض فوت ہوچکے ہیں۔